مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو سے ملاقات، علاقائی صورت حال اور ایران و امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر کے ساتھ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو کی ہے۔
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ انہوں نے امانوئل میکرون کے ساتھ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ ایران سے متعلق مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے بھی بتایا کہ ملک کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پیرس میں ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق، پیرس اجلاس میں آزادانہ بحری آمدورفت اور خطے میں امن کے قیام کے موضوعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستور جاری ہیں اور دونوں فریقوں کی جانب سے بحران کے حل کے لیے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ